Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

یکم جنوری کو تمام بینک بند رہیں گے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

کراچی (نیوزڈیسک) نئے سال کے آغاز پر پاکستان بھر میں بینکس بند رہیں گے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو ملک میں تمام بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بدھ یکم جنوری 2025ء کو ’ بینک تعطیل‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ لہٰذا، تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

تاہم، بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔
جنوبی کوریا: ’کیا میں اپنے آخری الفاظ کہہ دوں؟‘ حادثے سے قبل مسافر کی فیملی سے دلخراش گفتگو

یہ بھی پڑھیں