Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

وفاقی دارالحکومت سے چینی غائب، عوام چکر لگانے پر مجبور

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارکیٹوں سے چینی غائب ، شہریوں کی بڑی تعداد چینی کیلئے دربدر سٹوروں پر چکر لگانے پر مجبور ہوگئے،.

شہریوں کو سٹوروں سے چینی نہیں مل رہی جس کے باعث شہری چینی کی تلاش میں بازاروں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ اسلام آباد میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی کا سرکاری ریٹ 172 روپے فی کلو ہے، منڈی سے چینی 178 سے 188 روپے مل رہی ہے

پرائس مجسٹریٹ کی گرفتاریوں سے تنگ آ چکے اب چینی نہیں رکھیں گے۔ وفاقی دارالحکومت کی مارکیٹوں میں چینی نہ ہونے پر لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ جو ملک چینی کی پیداوار میں خودمختار ہو وہیں چینی نا ملے تو پھر دیگر چیزوں کا کیا کہیں؟ چینی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز نے حکومت سے 165 روپے ایکس مل پرائس کا معاہدہ کرکے چینی کی فراہمی روک دی .

، چینی اسٹاک ختم ہونے لگا ہے تاہم شوگر ملز نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ سے چینی غائب ہونے اور چینی ایکسپورٹرز و ڈیلرز کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کے بعد حکومت نے چینی کا نیا بحران ٹالنے کے لیے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اجلاس آج بلوا لیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع؟ اہم خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں