Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

10کروڑ کا منافع صرف کتنے دن میں ؟پاکستان کی کرپٹومارکیٹ نے سب کوحیران کردیا

کراچی(کامرس ڈیسک)بائنینس کی جانب سے منعقدہ مقابلے میں پاکستانی کمیونٹی ابوکارٹل نے کرپٹو کنگ آف پاکستان کا اعزاز اپنے نام کرلیا، اس ایونٹ کے لیے 50 ہزار ڈالر سے زائد کا انعامی فنڈ رکھا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا، جہاں پاکستانی کرپٹو کمیونٹی ابو کارٹل نے عالمی شہرت یافتہ کرپٹو ایکسچینج بائنینس کے ملک گیر مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

بائنینس کی جانب سے منعقدہ اس مقابلے میں ملک بھر سے 10 سے 15 ٹیموں نے حصہ لیا، تاہم دو ہزار ممبران پر مشتمل کمیونٹی ابو کارٹل نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔

کمیونٹی نے صرف 14 دن کے قلیل عرصے میں 2 لاکھ ڈالر (تقریباً 10 کروڑ روپے) منافع کما کر نئی تاریخ رقم کی، اس شاندار کارکردگی پر ابو کارٹل کو “کرپٹو کنگ آف پاکستان” کا اعزاز بھی دیا گیا۔

بائنینس کی جانب سے اس ایونٹ کے لیے 50 ہزار ڈالر سے زائد کا انعامی فنڈ رکھا گیا تھا، جس میں کامیاب ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔

کرپٹو ماہرین کے مطابق اس کامیابی سے پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹو ٹریڈنگ کے شعبے میں نئی راہیں کھلنے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:مون سون کا 9 واں اسپیشل شروع، طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں