اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی ، اب ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ہے، جس کے بعد پنشنرز، عام سرمایہ کاروں اور ویلفیئر اکاؤنٹ ہولڈرز کو کم منافع ملے گا۔
قومی بچت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح کم کر کے 11.52 فیصد کر دی گئی ہے،نئی شرح کے تحت ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا۔ اسی طرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع کی شرح کم کر کے 12.96 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر پہلے چھ ماہ کے لیے سالانہ بنیاد پر 11.2 فیصد جبکہ اگلے چھ ماہ کے لیے 12.6 فیصد منافع دیا جائے گا۔ حکومت نے شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی سالانہ منافع کی شرح بھی کم کر کے 12.96 فیصد کر دی ہے۔ قومی بچت حکام کے مطابق نئی منافع کی شرحیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
مزید پڑھیں۔فواد خان کا نیا لُک دیکھ کر مداح حیران

