لاہور(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے پیش نظر ہیڈ مرالہ اور قادرآباد پر ہائی فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔
بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے اور ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستان محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق 23 جولائی صبح 6 بجے کی صورتحال میں دریائے چناب کے ہیڈ خانکی، قادرآباد اور تریمو پر اونچے درجے (ہائی) کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہیڈ مرالہ اور بلوکی پر درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے۔
مزید پڑھیں۔پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان


