Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، شہریوں کے ہوش اڑ گئے

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں سبزی فروشوں نے ٹماٹر کی قیمت کو پر لگا دیے، قیمت سن کر شہریوں کے ہوش اڑ گئے۔

ایرانی ٹماٹروں کی ترسیل کے باوجود کراچی کے شہریوں کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا، شہر میں ٹماٹر کی قیمتیں مزید بڑھ کر 450 سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔

ملک میں ٹماٹروں کی قیمت بڑھنے کی وجہ سامنے آگئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت متعدد تاجر ایرانی اور کوئٹہ کے ٹماٹر 450 سے 500 روپے فی کلو یا 110 سے 125 روپے فی پاؤ کے حساب سے بیچ رہے ہیں۔

کچھ تاجر چھوٹے سائز کے اور کچے ٹماٹر 400 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔

شہریوں نے انتظامیہ سے ٹماٹر کی قیمت کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں۔پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں