Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

موٹروے پولیس نے پیسوں سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایم 3 موٹروے پر گم ہونے والا 10 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی بیگ بحفاظت برآمد کرکے تصدیق کے بعد اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والے ایک شہری کا قیمتی بیگ بچیکی سروس ایریا میں رہ گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیگ تلاش کیا اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ بیگ میں ایک آئی فون، 1200 امریکی ڈالر، 50 ہزار روپے نقد، اے ٹی ایم کارڈز اور قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق تمام اشیاء بحفاظت برآمد ہونے کے بعد ضروری تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا، جس کے بعد بیگ اور اس میں موجود تمام قیمتی سامان اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں۔افغانستان ٹیم کا نیا کپتان کون؟ نام سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں