Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 18 پیسے کی کمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 18 پیسے کی کمی کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 89 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکشن میں بتایا گیا کہ ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 214 روپے 19 پیسے مقررکر دی گئی۔

ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت 2 ہزار 527 روپے47 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان نے 2600ارب روپے کاقرضہ قبل از وقت اداکردیا

یہ بھی پڑھیں