اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے تمام نان رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کو جلد مقامی نیٹ ورکس سے بلاک کرنے اعلان کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق نان رجسٹرڈ موبائل فونز کو ڈیوائس شناخت رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے ذریعے رجسٹر کرانا لازمی ہے، اس کے بغیر فون استعمال کرنا، خریدنا یا بیجنا جرم قرار دیا جائےگا۔
اتھارٹی کے مطابق ایسے فونز اکثر اسمگلنگ، مالی دھوکہ دہی اور سائبر جرائم میں استعمال ہوتے ہیں جن سے نہ صرف صارفین بلکہ ریاستی سلامتی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لئے یہ اقدام پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے لیے ایک سنگ میل ہے۔
پی ٹی اے حکام نے صارفین کو کو ڈیوائس شناخت رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم کے ذریعے اپنے فونز کا اسٹیٹس چیک کرنے اور بروقت رجسٹریشن مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، نان رجسٹرڈ فونز استعمال کرنے پر صارفین کو نہ صرف سروس کی معطلی بلکہ قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا ہو گا۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی تازہ ترین قیمت
