لاہور(اوصاف نیوز)محکمہ ایکسائزپنجاب نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو حتمی نوٹسز دینا شروع کردیئے۔ایکسائزحکام کے مطابق31 دسمبر تک ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی پراپرٹی سربمہر کردی جائے گی،ڈیفالٹرز کمرشل پراپرٹیز کی سربمہری کرکے ٹیکس وصولی کی جائےگی۔
ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے تمام ڈائریکٹرز کوخود فیلڈ میں رہنے کا حکم دیا ہے،ایکسائزحکام کے مطابق رواں مالی سال کےدوران محکمہ ایکسائزنے گزشتہ مالی سال کی نسبت اب تک پونے11ارب اضافی وصول کئے ہیں۔
ایکسائزحکام کے مطابق لاہور کے 3ریجنز میں 18ارب کے ٹارگٹ میں سےپونے 9ارب کی وصولی کی گئی ہے جبکہ پنجاب بھر میں 73ارب کے ٹارگٹ میں سےساڑھے37ارب وصول کئے گئے۔
ایکسائزحکام کے مطابق یکم جنوری سے ڈیفالٹرز سےجرمانے کے ساتھ ٹیکس کی وصولی بھی ہوگی،بڑے ڈیفالٹرز کو جائیداد کی قرقی کا بھی سامنا کرنے پڑے گا۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی



