اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں گندم خریداری بحران کیخلاف کسان سراپا احتجاج دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے نگراں دور حکومت میں غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کی منظوری دیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
کویڈ 19 کی ویکسین آسٹرازونکا خون جمنے کا باعث بنی، کمپنی کا اعتراف
گندم خریداری کی تحقیقات کیلئے ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن میاں مشتاق چیئرمین کمیٹی تعینات جو گندم خریداری کی تحقیقات کرکے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے سینیئر ممبر میاں مشتاق کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ کیا ۔میاں مشتاق کی ایف پی ایس سی میں 13 مہینے سروس باقی رہتی ہے، 15 کامن سے تعلق رکھنے والے میاں مشتاق پاکستان ایڈمنسٹرٹیو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔

