Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

چمن:پاک فوج کی بڑی کارروائی

چمن (ویب ڈیسک) افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے3مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابقپاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا کر دیا ۔ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد دیہات کےمعصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا دیا۔گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور مقامی آمدورفت کے حامی نہیں ہیں۔پاک فوج 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے
پاک فوج نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے گزشتہ رات کرم سیکٹر پر حملے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر پر جوابی حملے کے دوران افغان طالبان کی 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کی گئیں۔
پاک فوج نے کرم سیکٹر میں متعدد دہشتگردوں کو بھی ہلاک اور امریکی ساخت اسلحہ بھی قبضے میں لیا ۔پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد کرم سیکٹر میں اس وقت خاموشی ہے۔اسپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اکھٹے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارتی گھمنڈ، سنگین نتائج کا باعث بن سکتاہے: پاک فوج

یہ بھی پڑھیں