Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں موسم اوربارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

لاہور میں علی الصبح ہونے والی بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا،مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی،لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے ، درجہ حرارت29 ڈگری تک جائے گا۔

لاہور میں ہوامیں نمی کا تناسب 66 فیصدہے اورپانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان موجودہے،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سنٹی گریڈاورزیادہ سے زیادہ درجہ حررت 37 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا جبکہ شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوا چلے گی جس میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہوگا۔

شہر قائد میں مطلع ابرآلود اور مرطوب ہے ،تاہم آج چند مقامات پر بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جدید ای پاسپورٹ نظام متعارف، گھر بیٹھے پاسپورٹ حاصل کیاجاسکے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج وقفے وقفے سے تیز رفتار ہوائیں بھی چلیں گی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد کا کم سے کم درجہ حرارت 28.4ڈگری ریکارڈ ہوا،شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈکیاگیاہے۔

دوسری طرف شہرقائد کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیاگیاہے جہاں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار سو پرٹیکولیٹ میٹرز سے کم ریکارڈکی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج دن کے وقت موسم گرم اور شدید حبس والا رہنے کا امکان ہے، صبح اور شام کے اوقات میں بعض مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے، صبح کے وقت شہرِ اقتدار کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے دوران درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
شہراقتدار میں دن بھر تقریباً 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کشمیر اور بالائی کے پی کے میں دن کےوقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کیساتھ بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں۔پٹرولیم قیمتوں کے نظام میں بڑی تبدیلی کا امکان

یہ بھی پڑھیں