راولپنڈی(اے بی این نیوز)پنجاب حکومت نے اے بی این نیوز اور روزنامہ اوصاف کی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ کمیٹیوں (DPDC) کو تحلیل کر دیا ہے۔
راولپنڈی میں ڈی پی ڈی سی کی ناقص کارکردگی کے باعث کمرشل تعمیرات کے منصوبوں کی منظوری میں غیر معمولی تاخیر سامنے آئی تھی۔ذرائع کے مطابق، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں کمرشلائزیشن کے سینکڑوں منصوبے 2022 سے منظوری کے انتظار میں پڑے تھے، جس کی وجہ سے کاروباری برادری اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
پنجاب حکومت کے اس فیصلے کا مقصد منظوری کے عمل کو تیز، شفاف اور موثر بنانا ہے، تاکہ ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔ حکومت کی جانب سے نئی متبادل کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق جلد اعلان متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: نہیں بندوق کے زور پر نہیں

