Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

آئی سی سی کا ورلڈ کپ فارمیٹ میں بڑی تبدیلیوں پر غور

آئی سی سی کا ورلڈ کپ فارمیٹ میں بڑی تبدیلیوں پر غور

دبئی (سپورٹس نیوز) برطانوی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ سمیت مختلف عالمی ایونٹس کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 14 سے کم کرکے 12 کرنے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ 2027 کے ورلڈ کپ میں سپر سیون مرحلہ بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مجوزہ فارمیٹ کے تحت ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مزید میچز دیکھنے کو مل سکتے ہیں جس سے ٹورنامنٹ میں کمرشل اور شائقین کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سیمی فائنل کو شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کو سپر 10 میں تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی مستقبل میں کلب ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے تاہم ان تمام تجاویز پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔
مزید پڑھیں‌:سونے کی قیمت میں بڑی کمی، آج کے نئے ریٹس جاری

یہ بھی پڑھیں