کراچی (کامرس ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 801 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 56 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 17 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:امریکا ایران تنازع، عالمی تیل مارکیٹ سے بڑی خبر آگئی


