Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

امریکا ایران کشیدگی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید دباؤ کا شکار

امریکا ایران کشیدگی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید دباؤ کا شکار

کراچی (کامرس ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی نمایاں ہونے لگے، جہاں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3.6 فیصد تک گر گیا۔

مارکیٹ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 6 ہزار 535 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 391 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا، جبکہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی تیل مارکیٹ کو بھی متاثر کیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 86.90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جس سے عالمی معاشی خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مالیاتی اور توانائی کی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ملک بھر میں تندوروں پر روٹی کی قیمت میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں