Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

غربت کی ماری عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان تیار، آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(رضوان عباسی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں مالی سال 2026-27 کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح وفاقی حکومت کے مقررہ ہدف سے زیادہ رہ سکتی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 8.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں اوسط مہنگائی کا ہدف 8.2 فیصد مقرر کیا ہے۔ اس طرح آئی ایم ایف کا تخمینہ حکومتی ہدف سے زیادہ ہے۔

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال کے بعد مہنگائی میں بتدریج کمی آئے گی۔ ادارے کے مطابق مالی سال 2027-28 میں اوسط مہنگائی 6.6 فیصد، جبکہ مالی سال 2028-29 میں 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2029-30 اور 2030-31 کے دوران بھی اوسط مہنگائی تقریباً 6.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ مسلسل پانچ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران بھی ملک میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پاکستان میں اوسط مہنگائی 7.05 فیصد، مالی سال 2024-25 میں 4.49 فیصد، مالی سال 2023-24 میں 23.4 فیصد اور مالی سال 2022-23 میں 29.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں‌:امریکا ایران کشیدگی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید دباؤ کا شکار

یہ بھی پڑھیں