پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور کے تھانہ حسن خیل کی حدود میں مشتبہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کو ناکارہ بنانے کے دوران زور دار دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کا اہلکار خائستہ رحمان شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار خائستہ رحمان مشتبہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے میں مصروف تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور آئی ای ڈی نصب کرنے والے عناصر کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:غربت کی ماری عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان تیار، آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
