Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

امریکا ایران تنازع، عالمی تیل مارکیٹ سے بڑی خبر آگئی

تہران (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) ٹینکر ٹریکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 26 دنوں میں 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا تیل برآمد کیا، اس وقت تقریباً 30 ملین بیرل ایرانی خام تیل برآمد ہونے کا انتظار ہے۔

ٹینکر ٹریکرز کے مطابق ایران ساحلی علاقے میں 60 ملین بیرل تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے قبرصی ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا، امریکی اقدامات سے خطے کی سلامتی غیر مستحکم ہو رہی ہے، امریکی حملوں کی وجہ سے بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں پر ٹریفک متاثر ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کا بڑا یوٹرن،اہم فیصلہ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں