Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی کا بڑا یوٹرن،اہم فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی اور قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھی بائیکاٹ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ اراکین کا موقف ہے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں میں واپس آ کر حکومت کو بہتر طور پر جوابدہ بنا سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی 7 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کے پاس ہے، قومی اسمبلی کے اسپیکر نے تاحال کسی کمیٹی کے چیئرمین کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

قومی اسمبلی کے حکام کے مطابق پی ٹی آئی نے قائمہ کمیٹیوں میں واپسی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پشاور سے افسوسناک خبر سامنے آگئی،ایک اہلکار شہید

یہ بھی پڑھیں