Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ کی حد میں اضافے کی سمری منظور

اسلام آباد( اوصاف نیوز)‌وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ہے، وفاقی کابینہ نے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی وزارت کی ہاؤسنگ رینٹ کی حد میں 85 فیصد اضافے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بھیجی گئی سمری میں گریڈ 1 سے 22 تک تمام وفاقی ملازمین کے لیے یکساں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ہاؤس رینٹ کی حد میں اضافے سے سیکڑوں سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے، اضافے کا اطلاق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، ہاؤس رینٹ کی حد میں اضافے سے خزانے پر سالانہ 12 ارب روپے کا بوجھ بڑھے گا۔
مزید پڑھیں‌ٌ:معروف کمپنی کی بلاسود اقساط پر گاڑی متعارف

یہ بھی پڑھیں