Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

معروف کمپنی کی بلاسود اقساط پر گاڑی متعارف

اسلام آباد( اوصاف نیوز)ہنڈائی نے پاکستان میں اپنی مقبول SUV Tucson Hybrid AWD کے لیے بلاسود قسطوں کی نئی اسکیم متعارف کرائی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد گاڑی کو عام خریداروں کے لیے مزید قابل رسائی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ پیشکش Tucson Hybrid Signature AWD ویرینٹ پر دستیاب ہے۔ ایکس فیکٹری قیمت 12.24 ملین روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈاؤن پیمنٹ 50 فیصد ہے، یعنی 6.62 ملین روپے۔ ماہانہ قسط 18 ماہ کی مدت میں 3.40 ملین روپے ہے۔


سود کی شرح صفر (بلا سود) مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس پلان میں تمام انتظامی چارجز شامل ہیں جبکہ گاڑی پر 4 سال یا 100,000 کلومیٹر کی جنرل وارنٹی اور 8 سال یا 160,000 کلومیٹر کی بیٹری کی وارنٹی بھی دی جا رہی ہے۔

Hyundai Tucson Hybrid کو جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی، بہترین ایندھن کی کارکردگی اور آل وہیل ڈرائیو کی کارکردگی کے امتزاج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، خریدار قریبی ہیونڈائی ڈیلرشپ سے تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں یا ٹیسٹ ڈرائیو بک کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات، عدالتوں میں تعطیل کا اعلان

یہ بھی پڑھیں