Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات، عدالتوں میں تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (اوصاف نیوز) اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے یکم نومبر کو عدالتوں میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہو گی تاہم عدالتی دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات یکم نومبر کو ہوں گے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بار کونسل کے انتخابات کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ کل 20 ججز پولنگ آفیسر کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں 5 نشستوں کے لیے 21 امیدوار مدمقابل ہوں گے جب کہ 6 ہزار سے زائد وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

ہر ووٹر 5 امیدواروں کو ووٹ دے سکے گا۔ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جوڈیشل کمپلیکس میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد بار کونسل نے امیدواروں اور پولنگ ججز کی فہرست کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ڈینگی سے موت یا غفلت؟وکیل کا ہسپتال انتظامیہ کیخلاف قتل کا مقدمہ، ڈاکٹر سراپا احتجاج

یہ بھی پڑھیں