Search
Close this search box.
بدھ ,22 جولائی ,2026ء

ملک بھر میں پٹرول پمپ آج رات 12 بجے بند کر دیے جائیں گے

کراچی (نیوز ڈیسک) آل پاکستان پٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت تک ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا آج رات 12 بجے تمام پمپس بند کر دیے جائیں گے۔

نجی چینل کے مطابق آل پاکستان پٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت تک ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا آج رات 12 بجے تمام پمپس بند کر دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے آل پاکستان پٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے ایسوسی ایشن اور وزیر پیٹرولیم کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں۔

مارجنز میں اضافے اور روزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نفاذ سے متعلق مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور مذاکرات ناکام رہے، جس کے بعد ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں موجود پٹرول پمپس مالکان کو ہڑتال میں مکمل شرکت کرنے اور مطالبات کی منظوری تک ملک گیر ہڑتال جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان کے جائز مطالبات پر مثبت اور قابلِ قبول فیصلہ کیا جائے، بصورت دیگر ملک گیر ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب ہڑتال کے معاملے پر آل پاکستان پٹرول پمپس مالکان اور کراچی پٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن میں اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔

اس اختلاف کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ڈیلرز نے ہڑتال سے انکار کر دیا ہے اور صورتحال پر غور کیلیے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں ملک گیر لائحہ عمل پر غور ہو گا۔

سندھ اور بلوچستان کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات پر غور کی یقین دہانی کرائی اور ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے۔

مزید پڑھیں۔سرکاری ملازمین کی نئی تنخواہوں کا نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں