کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔
حشمت اللہ شاہدی نے 55 ون ڈے میچز میں افغانستان کی قیادت کی، ان کی کپتانی میں افغانستان نے انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو شکست دی۔
حشمت اللہ شاہدی نے جنوری 2022 میں افغانستان کی ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ جلد نئے ون ڈے کپتان کا اعلان کرے گا۔
مزید پڑھیں۔سرکاری ملازمین کی نئی تنخواہوں کا نوٹیفکیشن جاری

