Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ڈیرہ بگٹی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 کمسن بچیاں جاں بحق، 13 افراد زخمی

بلوچستان (اوصاف نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیش بوگی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 کمسن بچیاں جاں بحق اور 13 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں خطرناک موڑ پر ٹریکٹر بے قابو ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 کمسن بچیاں جاں بحق اور 13 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 4 سے 5 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر، لیویز اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو ٹریکٹر کے نیچے سے نکال کر ویلفیئر ہسپتال سوئی منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں مزید علاج کے لیے پنجاب ریفر کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ خاندان کھیتی باڑی کے لیے دشت گوران سے ہجرت کر رہا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ کی حد میں اضافے کی سمری منظور

یہ بھی پڑھیں