اسلام آباد( اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کی سالگرہ ان کے ساتھ منائی۔
شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X (سابقہ ٹویٹر) پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے اذہان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Celebrating my favourite day of the year with my favourite. Happy birthday Izhaan. May you have many many more years filled with happiness 🤍 pic.twitter.com/c5oOc4S4hT
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) October 30, 2025
اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ اپنا پسندیدہ دن عزیز ترین کے ساتھ منا رہا ہوں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ سالگرہ مبارک، اذہان! آپ کی زندگی خوشیوں سے بھرپور اور لمبی ہو۔
اس کے ساتھ ہی شعیب ملک نے اپنے بیٹے کے ساتھ گالف کھیلتے ہوئے خوب وقت گزارا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ اس موقع پر دونوں باپ بیٹا بہت خوش نظر آئے۔
مزید پڑھیں:ڈیرہ بگٹی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 کمسن بچیاں جاں بحق، 13 افراد زخمی




