Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی 20 ،پاکستان کی پلیئنگ الیون سامنے آ گئی؟

لاہور(اوصاف نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن معرکہ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ پہلا میچ جنوبی افریقا نے جیتا تھا، جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستان نے شاندار کارکردگی کے ساتھ اپنے نام کیا تھا۔ آج کا میچ سیریز کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے، اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میدان میں اترنے والے کھلاڑی ہی آج بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

قومی ٹیم کی متوقع پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، فرحان، بابراعظم، کپتان سلمان آغا، وکٹ کیپر عثمان خان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، نسیم شاہ، سلمان مرزا اور ابرار احمد ٹیم میں شامل ہوں گے۔

شائقینِ کرکٹ ایک بار پھر اوپننگ جوڑی صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان سے اچھی کارکردگی کی امیدن لگائے ہوئے ہیں۔

جب کہ بولنگ میں سلمان مرزا ، فہیم اشرف اور سے بہترین کارکردگی کی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

یہ بھی پڑھیں