Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

ایران امریکا کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان جاری جوابی کارروائیوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.68 ڈالرز یعنی 2 فیصد اضافہ ہوا،جس کے بعد قیمت 84.98 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1.65 ڈالرز یعنی 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 79.79 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

گزشتہ روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 9.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں۔ایل این جی کے گھریلو کنکشنز پر پابندی اٹھائے جانے کا امکان

یہ بھی پڑھیں