اسلام آباد (اوصاف نیوز)بولان، آلٹو، مہران، اور دیگر گاڑیوں کی بندش کے بعد سوزکی کمپنی کی ایک اور گاڑی کے پاکستان میں بند ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے مبینہ طور پر اپنی مشہور منی وین سوزوکی ایوری (Suzuki Every) کے ای ایکس ویریئنٹ کو بند کر دیا ہے۔
تاہم کمپنی کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق سوزوکی نے ایوری VX ویریئنٹ کو خاموشی سے اپنی مقامی لائن اپ سے ہٹا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا24سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ



