اسلام آباد (اوصاف نیوز) پنجاب کے رہائشیوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی خبروں کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ان خبروں کی تردید کی ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے شہریوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ پنجاب کے شہریوں پر ایسی کوئی پابندی نہیں تاہم ملک کے تمام صوبوں سے آنے والے مسافروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کرنے کی سہولت موجود ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ انسانی سمگلنگ کے خطرات کے پیش نظر مسافروں کی اسکریننگ کی جاتی ہے اور پہلی بار سفر کرنے والوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام پاکستانی شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا ہے اور امیگریشن عملہ کسی بھی صوبے کے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتا۔
مزید پڑھیں:آسان جیت کو مشکل بنانے پر کپتان شاہین آفریدی کا سخت ردعمل آگیا

