Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

آسان جیت کو مشکل بنانے پر کپتان شاہین آفریدی کا سخت ردعمل آگیا

فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، تاہم آسان ہدف کو آخری اوور میں پورا کرکے جیت کومشکل بنانے پرکپتان شاہین شاہ آفریدی خوش نہیں تھے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے، کوشش کریں گے اگلے میچوں میں یہ غلطی نہ دہرائیں۔ اور آسان ہدف کو پہلے ہی پورا کریں۔ انہوں نے بڑی تعداد میں فیصل آباد والوں کا اسٹیڈیم آنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

میچ کے بعد پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے، اگلے میچوں میں اس غلطی کو نہیں دہرائیں گے۔ انہوں نے فیصل آباد کے تماشائیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ہم 20 سے 30 رنز کم بنائے، مگر بالرز نے آخری اوور تک فائٹ کی، جس پر فخر ہے۔

پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کی طرف سے دیا گیا 264 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49.4 اوورز میں حاصل کیا۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنائے، جس میں کوئنٹن ڈی کاک 63، پریٹوریئس 57، کپتان میتھیو 42 اور بوش 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ صائم ایوب اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی بیٹنگ میں سلمان آغا نے 62، محمد رضوان نے 55، فخر زمان نے 45 اور صائم ایوب نے 39 رنز بنائے۔ بابر اعظم صرف 7 رنز پر آؤٹ ہوئے، حسین طلعت نے 22 رنز بنائے اور حسن نواز ایک رن پر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیدی اور دونوین فریرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

فیصل آباد میں پاکستان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے، 13 میچوں میں سے 10 جیتے ہیں اور 3 میں شکست ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں آج کا ڈالر ریٹ کیا ؟

یہ بھی پڑھیں