لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے اسپنر ابرار احمد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی کی باؤلنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے اور بھارت کے ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ابرار احمد ایک درجہ ترقی پا کر 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
افغانستان کے اسپنر راشد خان 753 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پربراجمان ہیں جبکہ بھارت کے ورون چکرورتی کا تیسرا نمبر ہے ، دیگر پاکستانی بولرز میں محمد نواز 12ویں، فاسٹ بولر سلمان مرزا 20ویں اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی 30ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان 848 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں ، جبکہ بھارت کے ایشان کشن نے پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی ہے اور ابھیشیک شرما دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا پہلے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں۔شاہ رخ خان نے امریکا میں کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کر دی

