نیویارک (ویب ڈیسک)ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی سابق پاکستاسنی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے۔
34 سالہ ظہران ممدانی منگل کے روز نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے جس کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے اب رمیز راجہ نے بھی ری شیئر کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ظہران کو اپنی ٹیم سے خطاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے اپنے ساتھیوں کا جوش بڑھانے کے لیے رمیز راجہ کا حوالہ دیا اور ان کی لائنز (To snatch defeat from the jaws of victory) دہرائیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ ،رینکنگ میں 20 درجے کی شاندار بہتری!



