اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز 2025 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
6 اوورز میں 103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 3.5 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ عبدالصمد نے صرف 10 گیندوں پر شاندار 50 رنز بنائے، جن میں آٹھ بلند و بالا چھکے شامل تھے جبکہ ایک بھی چوکا نہیں مارا۔
خواجہ نافع نے 13 گیندوں پر 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان عباس آفریدی نے دو لگاتار چھکے لگا کر صرف دو گیندوں پر 12 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
جنوبی افریقہ کے بولرز پاکستان کے پاور ہٹنگ کے سامنے بے بس نظر آئے اور تمام بولرز نے فی اوور 20 سے زائد رنز دیے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی آئی کا بات چیت سے انکار




