Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

انوشکا شرما کی فلم انڈسٹری میں زبردست انٹری

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما طویل عرصے بعد اپنی نئی فلم ”چکدا ایکسپریس“کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ یہ فلم مشہور بھارتی کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ایک بایوپک ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا نے اس فلم کی شوٹنگ 2022 میں مکمل کر لی تھی اور فلم کو 2023 میں نیٹ فلکس پر ریلیز کرنے کا منصوبہ سامنے آیا تھا، تاہم اب تک فلم ریلیز نہیں ہو سکی۔

رپورٹ کے مطابق فلم کی ریلیز میں تاخیر کی بڑی وجہ نیٹ فلکس اور پروڈکشن ٹیم کے درمیان تخلیقی اختلافات بتائے جارہے ہیں، نیٹ فلکس کے اعلیٰ حکام فلم کے اندازِ پیشکش سے مطمئن نہیں تھے، جبکہ پروڈکشن ہاؤس نے بجٹ سے زیادہ اخراجات کر دیے۔ ان وجوہات کی بنا پر منصوبہ کئی سال سے رکا ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی فتح کے بعد، فلم چکدا ایکسپریس ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، فلم کی ٹیم نے نیٹ فلکس انڈیا کے اعلیٰ حکام کو ایک خط لکھ کر فلم ریلیز کرنے کا کہا ہے۔
مزید پڑھیں:
27 ویں ترمیم ، نواز شریف سے رہنمائی لی: وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں