Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

معروف ماہر تعلیم، دانشور اور انسانی حقوق کی کارکن انتقال کر گئیں

اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور عوامی مفکرہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کا آج انتقال ہو گیا،وہ تعلیم، تاریخ اور سماجی علوم میں نمایاں خدمات کےلیے جانی جاتی تھیں اور انکا شمار پاکستان کے مؤثر تعلیمی اور فکری شخصیات میں ہوتا تھا۔

ڈاکٹر زہرہ نےبطور خاص مشیر برائے تعلیم و قومی ہم آہنگی وزیراعظم کے ساتھ خدمات انجام دیں،نیز فارمن کرسچین کالج میں پروفیسر ایمرٹس،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سابق پرنسپل،اورقومی کمیشن برائےخواتین کی چیئر پرسن کےطورپربھی کام کیا۔ انہوں نے اردو ادب اور فکری تاریخ میں مہارت حاصل کی اور معاشرتی و نسائی مسائل پر کھل کر اظہار رائے کیا۔

انکی علمی اورعوامی خدمات میں تعلیمی شعبےمیں اصلاحات،سماجی انصاف اور خواتین کے حقوق کی تحریک شامل تھی،وہ اپنے شجاعانہ اور بے باک بیانات کے لیےمشہور تھیں اور اکثر سامعین کو سماجی اور تاریخی شعور کے لیے سوچنے پر مجبور کر دیتی تھیں۔

ڈاکٹرزہرہ کی وفات پاکستان کے تعلیمی،انسانی حقوق اورعوامی مکالمے میں ایک اہم آواز کے نقصان کا سبب بنی ہے۔
مزید پڑھیں:
امریکا نے اسرائیل کو اکیلا چھوڑ دیا ؟

یہ بھی پڑھیں