Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ مستعفی

اسلام آباد( اوصاف نیوز) سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے اپنا 13 صفحات پر مشتمل استعفیٰ صدرِ مملکت کو بھجوا دیا۔ اپنے استعفے میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم آئینِ پاکستان پر سنگین حملہ ہے۔

جسٹس شاہ نے کہا کہ اس ترمیم سے عدلیہ کی آزادی اور آئینی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان کے مطابق وہ ایسے حالات میں مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے جہاں آئینی اصولوں کی پامالی ہو رہی ہو۔

دوسری جانب جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، تاہم ان کے استعفے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کے استعفوں کے بعد سپریم کورٹ میں خالی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، جب کہ عدلیہ اور قانونی حلقوں میں اس اقدام پر شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں‌:وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ! آرمی ایکٹ میں اہم ترمیم منظور

یہ بھی پڑھیں