راولپنڈی (اوصاف نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں ون ڈے سیریز کے شیڈول میں جزوی تبدیلی کر دی ہے۔
دوسرا ون ڈے اب 13 نومبر کی بجائے 14 نومبر کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔13 نومبر کے ٹکٹ 14 نومبر کے میچ کے لیے درست رہیں گے، تیسرا ون ڈے 15 نومبر کی بجائے 16 نومبر کو شیڈول کیا گیا ہے، 15 نومبر کے ٹکٹ 16 نومبر کے لیے درست ہوں گے، پی سی بی نے کرکٹ شائقین کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پی سی بی نے کہا کہ پاکستان بمقابلہ سری لنکا سیریز عظیم مقابلوں کی سیریز جاری رکھنے کا وعدہ کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:آئینی عدالت کے سربراہ سے آج رات کو حلف لیا جاسکتا ہے، ذرائع وفاقی حکومت



