اسلام آباد( اوصاف نیوز) آئندہ سال سرکاری حج اسکیم کے تحت جانے والے عازمین کے لیے اہم خبر آگئی، واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کے لیے حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حج واجبات کی وصولی کے لیے نامزد بینک کل کھلے رہیں گے تاکہ تمام سرکاری عازمین اپنی اقساط مقررہ وقت میں جمع کرا سکیں۔
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل تک اپنی دوسری قسط بینک میں جمع کرادیں، مقررہ وقت میں واجبات جمع نہ ہونے کی صورت میں درخواست منسوخ ہوسکتی ہے۔
اس لیے تمام عازمین حج سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ واجبات جمع کروانے کے بعد کمپیوٹرائزڈ بینک رسید حاصل کریں۔
ترجمان نے کہا کہ وزارت نے تمام نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ عازمین کو حج واجبات جمع کرانے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں:سینئر بھارتی اداکارہ کامنی کوشل انتقال کر گئیں


