Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن میں ملوث گینگ بے نقاب

لاہور( اوصاف نیوز)‌ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور کسٹمز انفورسمنٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا ہے۔

کارروائی کے دوران 3 گاڑیاں برآمد ہوئیں جو جعلی دستاویزات پر رجسٹرڈ تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے غیر ملکی سفارت خانوں کی جعلی دستاویزات بھی استعمال کی گئیں، ضبط کی گئی گاڑیوں کی کل مالیت 25 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

کسٹم حکام نے جعلی رجسٹریشن کارڈز بھی برآمد کر لیے ہیں، جعلساز گروہ کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور گروہ کی معاونت کرنے والے افراد کو بھی جلد بے نقاب کر دیا جائے گا۔

کسٹم حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جعلی دستاویزات یا غیر قانونی طریقے سے گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:اسکولوں میں ہفتہ وار تعطیل سے متعلق اہم فیصلہ

یہ بھی پڑھیں