Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ملک میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد( اوصاف نیوز)ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے کا اضافہ ہوا اور فی کلو چینی کی قیمت 210 روپے سے بڑھ کر 229 روپے ہو گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے شہری ملک میں 229 روپے فی کلو گرام مہنگی ترین چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

پشاور میں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے تک ہے، کراچی اور اسلام آباد میں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے تک ہے جب کہ پنڈی میں فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے تک ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی کلو چینی کی اوسط قیمت میں 2.1 روپے کی کمی ہوئی ہے اور فی کلو چینی کی اوسط قیمت185.47روپے پر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 187 روپے48پیسے تھی ایک سال پہلے ملک میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت 132روپے24پیسے تھی۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کا ترمیم شدہ آئین آن لائن شائع

یہ بھی پڑھیں