اسلام آباد (اوصاف نیوز) نادرا کارڈ سینٹر نامی جعلی ویب سائٹ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں شکایت درج کرادی گئی۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق نادرا کارڈ سینٹر کے نام سے ایک جعلی ویب سائٹ کام کر رہی ہے جو سمندر پار پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث ہے۔
ترجمان کے مطابق ویب سائٹ نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نیکوپ سروسز فراہم کرنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق ویب سائٹ نادرا کے نام پر نوکریاں فراہم کرنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے، اس پلیٹ فارم پر فراہم کردہ ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیوں کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق جعلی ویب سائٹ کے خلاف کارروائی کے لیے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو شکایت درج کرائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :سرگودھا: فیکٹری ایریا پولیس کا ہنی ٹریپ گینگ پر کریک ڈاؤن، تین خواتین گرفتار

