تہران (اوصاف نیوز) ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان سفری قوانین میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، ایران نے بھارتی شہریوں کو دی جانے والی ون وے ویزا فری انٹری ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے یہ قدم ان متعدد واقعات کے سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا ہے جن میں بھارتی شہریوں کو ملازمت کے جھوٹے وعدوں کے بہانے ایران بلایا گیا یا انہیں دوسرے ممالک (ڈنکی) لے جایا گیا اور ایران پہنچ کر ان میں سے کئی کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔
اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی شکایات سامنے آنے کے بعد ایرانی حکومت نے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کے لیے ویزا چھوٹ کی سہولت 22 نومبر سے معطل کر دی ہے۔
ہندوستانی وزارت خارجہ کا دعویٰ ہے کہ ایرانی حکومت نے یہ قدم جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے اس سہولت کے مزید غلط استعمال کو روکنے کے لیے اٹھایا ہے۔
22 نومبر سے، تمام عام ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ایران میں داخل ہونے یا اس کے ذریعے کسی تیسرے ملک جانے کے لیے پیشگی ویزا حاصل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:چوہدری انوارالحق کا اسمبلی سے الوداعی خطاب! اہم نکات پر کھل کر گفتگو

