اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی وزارت مذہبی امور نے نظام نماز سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ جڑواں شہروں کی تمام مساجد میں اذان اور باجماعت نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور عنقریب اذان اور نماز کا کیلنڈر جاری کرے گی۔ خطبہ جمعہ کا موضوع کیا ہوگا؟ علمائے کرام نے اس حوالے سے فہرست تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق علمائے کرام نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں یکساں اذان اور نماز کے اوقات نافذ کرنے اور خطبہ جمعہ کے عنوانات کی فہرست تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کے خطبات اتحاد امت، اصلاح معاشرہ اور نوجوان نسل کی رہنمائی کے لیے ہوں گے۔ مساجد کی ترتیب، سیکیورٹی اور انتظامی امور کے لیے مشترکہ سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ جس پر عمل درآمد کی نگرانی وزارت مذہبی امور کرے گی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نماز کے نظام کو موثر بنانے کے لیے ضروری قانون سازی بھی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:’آئی فون 17پرو‘حاصل کرنے کا آسان طریقہ کار جانئے؟


