اسلام آباد (اوصاف نیوز) محکمۂ موسمیات نے اسلام آباد کے موسم سے متعلق تازہ پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ اقتدار کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بدھ کی صبح اسلام آباد کا درجۂ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو دن کے وقت بڑھ کر 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم خشک رہنے کے باعث صبح اور رات کے وقت ہلکی خنکی برقرار رہے گی۔
مزید پڑھٰیں:شاہ زیب خانزادہ کو اہلیہ کے ہمراہ ہراساں کرنے والے کا پتا لگالیا گیا، ملزم سے متعلق اہم انکشافات
