لاہور (اوصاف نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سابق قومی کرکٹر راشد لطیف کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے راشد لطیف کو باضابطہ سوالنامہ بھی فراہم کیا ہے۔
ترجمان این سی سی آئی اے نے اس حوالے سے کہا ہے کہ راشد لطیف کے خلاف دو انکوائریاں زیر سماعت ہیں، راشد لطیف کے خلاف ایک انکوائری لاہور اور دوسری اسلام آباد میں چل رہی ہے۔ راشد لطیف نے دونوں جرح میں اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرایا ہے۔
این سی سی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ راشد لطیف کو اب این سی سی آئی اے کے سوالنامے کے جوابات جمع کرانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے راشد لطیف کو ابتدائی بیان کے لیے طلب کیا تھا تاہم وہ مبینہ طور پر اپنے الزامات کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کچھ متعلقہ افراد پر جوئے کی ایپس کو فروغ دینے کا الزام لگایا تھا۔ پی سی بی کے منیجر لیگل سید علی نقوی نے راشد لطیف کے خلاف این سی سی آئی اے کو درخواست جمع کرائی تھی۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد کے موسم کی نئی پیشگوئی جاری!
