اسلام آباد (اوصا ف نیوز) سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں تاہم کئی سالوں سے انتہائی مہنگا چلغوزہ صرف 3 ہزار روپے کلو مل رہا ہے۔ مشہور خشک میوہ جات میں مونگ پھلی، خشک خوبانی، چھوہارے، انجیر، کشمش سمیت دیگر بہت سارے نام ہیں،مگر ہر دلعزیز ’’چلغوزہ‘‘ ہے،
جو اپنے مہنگے دام کے باعث شاید متوسط طبقے کے لیے انوکھی چیز ہو۔ گزشتہ کئی سالوں سے چلغوزہ دیگر خشک میوہ جات کی طرح سڑکوں پر ٹھیلوں پر نظر نہیں آتا، جس کی وجہ اس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہے۔ یہ خوش ذائقہ چلغوزہ 12 سے 16 ہزار روپے کلو تک بھی فروخت ہوا ہے تاہم خوشخبری یہ ہے کہ صرف 3 ہزار روپے کلو میں اب یہ متوسط طبقے کی قوت خرید میں بھی آ رہا ہے۔
جی ہاں صرف 3 ہزار روپے کلو! تاہم اس قیمت میں یہ چلغوزہ ہر جگہ نہیں بلکہ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا بازار میں فورخت کیا جا رہا ہے۔ مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہی چلغوزہ گزشتہ برس تک ان کے علاقوں میں 8 سے 10 ہزار روپے تک فروخت کیا گیا ہے۔ تاہم رواں برس اس کی پیداوار زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے۔
مزید پڑھیؒں:سدھو موسی والاقتل کیس میں اہم پیشرفت ،مرکزی ملزم دہلی پہنچتے ہی گرفتار




