Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

بچوں کا عالمی دن کے موقع پر مشہور ایکٹر کا اہم پیغام بچوں کے نام

کراچی (اوصاف نیوز)صبا قمر نے کہا کہ ہر بچے کو سیکھنے، صحت مند ماحول میں پروان چڑھنے، محفوظ زندگی گزارنے اور اپنے مستقبل سے متعلق فیصلوں کیلئے آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے۔

اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 1.9 کروڑ بچیاں کم عمری کی شادیوں کا شکار ہیں، جبکہ نصف سے زیادہ کم عمر لڑکیاں 18 سال سے پہلے ہی حمل کا سامنا کرتی ہیں، جو ماں اور بچے دونوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اداکارہ نے عوام پر سے درخواست کی کہ وہ ملک بھر میں ’پاکستان کو نیلا‘ بنا کر ایسی بچوں اور بچیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں، جو ورلڈ چلڈرنز ڈے کی علامتی پہچان ہے۔

یاد رہے کہ 2024 میں یونیسف نے صبا قمر کو پہلی نیشنل ایمبیسیڈر برائے چائلڈ رائٹس مقرر کیا تھا۔ صبا قمر نے بچوں کی تعلیم، ذہنی صحت، صنفی مساوات، کم عمری کی شادی اور تشدد جیسے مسائل کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:خوشخبری،چلغوزے کی قیمت میں بڑی کمی

یہ بھی پڑھیں